کے الیکٹرک کو بجلی بحران پر جواب کیلئے دی گئی مہلت ختم –

نیپرا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو ناقص قرار دے دیا ، آج رپورٹ جمع نہ ہوئی تو یکطرفہ کارروائی ہوگی

کراچی  ) کراچی میں بجلی بحران سے متعلق رپورٹ کیلئے نیپرا کی جانب سے دی گئی مہلت آج ختم ہو رہی ہے ، جواب نہ ملا تو کے الیکٹرک کے خلاف یکطرفہ کارروائی ہوگی ۔ بار بار بریک ڈاؤن کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک سے صورتحال کی وجوہات پر تیرہ جولائی تک رپورٹ طلب کی تھی تاہم ابھی تک جواب نہیں دیا گیا ، آج بھی رپورٹ جمع نہ کرائی گئی تو پھر یکطرفہ کارروائی کی جائے گی ۔ دوسری جانب نیپرا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے حتمی رپورٹ بھی تیار کرلی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک اپنے ذرائع سے پیداوار میں اضافہ نہیں کرسکی ۔ کمیٹی نے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو بھی ناقص قرار دیا ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.