نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق کیوی ٹیم مینجمنٹ سیریز میں تمام 15 کھلاڑیوں کو موقع دے گی اور نیوزی لینڈ کا اوپنر فن ایلن، مارٹن گپٹل اور ڈیون کانوے کی کارکردگی پر فوکس ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے سلیکٹر گیون لارسن کے مطابق ریزلٹ کو سامنے رکھتے ہوئے روٹیشن پالیسی پر عمل کیا جائے گا، اس پالیسی کا مقصد یہی ہے کہ سب کھلاڑیوں کو موقع ملے اور انہیں دیکھا جاسکے۔
گیون لارسن نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل سہ ملکی سیریز بڑی اہمیت رکھتی ہے۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی جس میں میزبان نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلا دیش شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن اور بولنگ کوچ کی آمد تاخیر کا شکار ہے جب کہ شکیب کے سیریز کے پہلے میچ کو مس کرنے کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.