ویلنگٹن: پانچویں اور آخری ٹی 20 میں بھی میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی 20 میچ ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میزبان نیوزی لینڈ کو سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔اوپنرز پاکستان کو جارحانہ آغاز دینے میں ناکام رہے، حسن نواز ایک مرتبہ پھر صفر جبکہ محمد حارث 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔دیگر کھلاڑیوں میں عمیر بن یوسف اور عثمان خان 7، 7، عبدالصمد 4، جہانداد خان ایک، سفیان مقیم صفر پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ شاداب خان نے 28 اور کپتان سلمان آغا نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 5، جیکب ڈفی نے 2 جبکہ بین سیئرز اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تبصرے بند ہیں.