کینیڈا: یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات میں ہزاروں افراد کی شرکت

کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں 148 ویں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات جوش و خروش سے منائی گئیں۔ 

اوٹاوا: ) بارش کے باوجود ہزاروں لوگوں نے پارلیمنٹ ہِل پر ہونے والی تقریبات میں شرکت کی۔ فوجی بینڈ کی خوبصورت دھنوں میں گورنر جنرل ڈیوڈ جانسٹن نے سلامی لی۔ اس موقع پر قومی ترانہ گایا گیا اور اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پینتیس ہزار کے لگ بھگ لوگوں نے تقریبات میں شرکت کی۔

 

تبصرے بند ہیں.