دورہ سری لنکا ، قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں شرکت کرے گی

شاہین دوسرے ٹیسٹ میں ہونے والی غلطیوں ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں رہ جانے والی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے 

پالی کیلے () دورہ سری لنکا پر موجود قومی ٹیم آج تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پالی کیلے میں پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لے گی ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 3 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔ قومی ٹیم میچ سے قبل اپنا خون گرمانے اور وکٹ کی صورتحال سے واقف ہونے کیلئے پالی کیلے میں پریکٹس کرے گی ۔ شاہین دوسرے ٹیسٹ میں ہونے والی بیٹنگ اور فیلڈنگ کی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے خوب زور لگائیں گے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور تیسرا میچ دونوں ٹیموں کیلئے اہمیت اختیار کر چکا ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.