کراچی: رینجرز کی کارروائی، سیاسی جماعت کے 16 کارکنان گرفت

کراچی کے علاقے رضویہ میں رینجرز نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے 16 کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سے فطرے کی ایک ہزار پرچیاں برآمد کر لی گئیں۔ 

کراچی: ) ترجمان رینجرز کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے 16 سیاسی کارکنان کو گرفتار کیا جو زبردستی علاقے میں فطرانہ جمع کر رہے تھے۔ کارکنان کے قبضے سے فطرانہ کی ایک ہزار پرچیاں اور 31 ہزار 500 روپے بھی برآمد ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ رینجرز گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کرے گی۔ کسی پارٹی یا مذہبی جماعت کو زبردستی فطرانے کے نام پر رقم جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ فطرانے کے نام پر بھتہ جمع کرنے والوں سے عوام تنگ آچکے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.