کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

کیلیفورنیا()امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ناپا کاؤنٹی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی ، سیکڑوں فائر فائٹرز طیاروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ہائی وے پر ٹریفک حادثے کی وجہ سے جنگل میں لگی آگ نے ایک ہزار ایکڑ رقبے کو جلا کر راکھ کر دیا ۔ تین سو فائر فائٹرز طیاروں کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حکام نے سیاحوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے ، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

تبصرے بند ہیں.