سری لنکا کیخلاف قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا گ

بلاول بھٹی ، حماد اعظم اور محمد سمیع ڈراپ ، یاسر شاہ اور ضیا ء الحق پہلی بار قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ بنیں گے

لاہور () سری لنکا کے خلاف قومی ٹی 20 ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ، محمد عرفان اور سہیل تنویر کی ٹیم میں واپسی ، ضیا ء الحق اور یاسر شاہ پہلی بار ٹیم میں شامل جبکہ بلاول بھٹی ، حماد اعظم ، محمد سمیع کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ۔ سری لنکا خلاف ٹی 20 سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے ۔ اعلان کردہ ٹی 20 ٹیم میں احمد شہزاد ، نعمان انور ، محمد حفیظ ، مختار احمد ، عمر اکمل ، شعیب ملک ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، یاسر شاہ ، سہیل تنویر ، عماد وسیم ، انور علی ، محمد عرفان ، کو شامل کیا گیا ہے ۔ ضیاء الحق اور وہاب ریاض کے ناموں میں ٹائی ہے ۔ سیلکٹرز کے مطابق وہاب ریاض کی ٹیم میں شمولیت فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے جبکہ بلاول بھٹی ، حماد اعظم ، محمد سمیع کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ۔ یاسر شاہ اور ضیاء الحق کا پہلی بار مختصر فارمیٹ کےلیے انتخاب کیا گیا ہے جبکہ محمد عرفان اور سہیل تنویر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے

 

تبصرے بند ہیں.