کیلیفورنیا کے تاریخی چرچ میں آگ بھڑک اٹھی ، کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا – See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/World/245661#sthash.HZD2rhiP.d

سین جوز کے رومن کیتھولک چرچ کی چھت آگ کی وجہ سے گر گئی ، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کیلیفورنیا ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے تاریخی چرچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، ایک سو فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ کیلی فورنیا کے تیسرے بڑے شہر سان جوز کے رومن کیتھولک چرچ کی عمارت آگ سے شدید متاثر ہوئی ، چرچ کی چھت بھی آگ کی وجہ سے گر گئی ۔ ایک صدی پرانے اس چرچ میں لگی آگ بجھانے کے لیے ایک سو فائر فائٹرز موقع پر پہنچے ۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہیں کی جاسکی ۔ –

تبصرے بند ہیں.