سارک کانفرنس، وزیراعظم نواز شریف بھارتی گاڑی استعمال نہیں کریں گے

بھارتی اخبار نے دعوی کیا ہے وزیراعظم نواز شریف نیپال میں سارک کانفرنس کے دوران بھارت کی طرف سے فراہم کردہ گاڑی استعمال نہیں کریں گے۔ اسلام آباد اپنے وزیراعظم کے لیے گاڑی کا انتظام خود کرے گا۔

نیو دہلی: (ز) بھارتی اخبار کے مطابق چھبیس اور ستائیس نومبر کو نیپال میں ہونے والی سارک اجلاس کے حوالے سے پاکستانی حکومت نے نیپال کو پیغام دیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بھارت سے منگائی گئی گاڑی استعمال نہیں کریں گے۔ اسلام آباد اپنے وزیراعظم کے لیے خود گاڑی کا انتظام کرے گا ۔ کھٹمنڈو حکومت کی درخواست پر دہلی نے چھ بلٹ پروف گاڑیاں نیپال بھیجی ہیں۔ بھارت کی طرف سے فراہم کردہ گاڑیاں نیپالی فوج کے ساتھ ہیں۔ سری لنکا کے صدر Mahinda Rajapaksa,، بھوٹان کے وزیر اعظم Tshering Tobgay، افغانستان کے صدر اشرف غنی، بنگلا دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ اور مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین بھارتی گاڑیاں استعمال کریں گے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی معمول کے مطابق علیحدہ گاڑی لے کر جائیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.