کیلی فورنیا (مانیٹر نگ ڈیسک)کیلیفورنیا میں آسمانی بجلی گرنے کے مزید واقعات کے بعد 600 نئی آگ بھڑک اٹھیں، 12 لاکھ ایکڑ کے رقبے تک پھیلنے والی آگ سے اب تک 1200 گھر تباہ، جبکہ 7 اموات ہوچکی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی جنوب مغربی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی اور وسطی حصے میں جنگلات میں لگی آگ نے لاس اینجلس سے تین گنا بڑے رقبے کو جلا کر راکھ کردیا ہے۔درجہ حرارت میں کمی ہونے سے فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد مل رہی ہے، لیکن آسمانی بجلی گرنے کے مزید واقعات سے نئی آگ بھی بھڑک اٹھی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام بھی جاری ہے، آگ کی لپیٹ میں آنے والے علاقوں سے اب تک 2 لاکھ 40 ہزار افراد کا انخلا کرایا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.