علی نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ سے منسوب کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی تھی کہ’ طلاق سے قبل میں نے عمران خان کو پیشکش کی تھی کہ اگر تم پاکستان چھوڑ دو تو میں تمہیں لندن میں بہت بڑا بزنس سیٹ کرکے دوں گی اور میرے والد نے بھی کہا تھا کہ میں آپ کو بہت کچھ دوں گا لیکن عمران خان نے انکار کردیا ‘۔
At last @Jemima_Khan contradicted a lie spread by a very well known PTI activist pic.twitter.com/NcKJOgq2sf
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) October 19, 2022
جمائما گولڈ اسمتھ نے اس ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ کی معلومات میں اضافے کے لیے بتادوں کہ’ یہ ایک من گھڑت بیانیہ ہے‘۔
حامد میر کی ٹوئٹ کوری ٹوئٹ کرتے ہوئے علی نواز نے کہا کہ انہوں نے یہ ٹوئٹ 2017 میں کی تھی جو اسی دن ڈیلیٹ کردی گئی تھی لہٰذا اب اس ٹوئٹ کو اب شیئر کیوں کیا جارہا ہے؟
Hello @HamidMirPAK ye tweet aaj share karnay ka maqsad kiya hai? https://t.co/0mzMzJxwTc
— Ali Nawaz (@toxic_game) October 19, 2022
تبصرے بند ہیں.