کپتانی کی خواہش نہیں بورڈ کے کہنے پر قیادت سنبھالی ، مصباح الحق

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انہیں کپتانی کی خواہش نہیں، بورڈ کی مرضی سے کپتان بنے اور اب بھی بورڈ جو فیصلہ کرے گا انہیں قبول ہو گا۔ لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا بڑا مسئلہ کمزور بیٹنگ ہے اسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کا بھی بڑا نقصان ہو رہا ہے۔ ان کی توجہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ پر ہے تاہم 2015 کے ورلڈ کپ میں ان کی شرکت کی بات قبل از وقت ہے کیونکہ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت فٹنس سے مشروط ہوتی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کپتانی انہیں اپنی خواہش پر نہیں ملی، بورڈ نے انہیں یہ ذمہ داری سونپی ہے، بورڈ نے جس طرح کپتان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اسی طرح وہ بھی بورڈ کے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

تبصرے بند ہیں.