کپاس کی عالمی پیداوار کم، کھپت بڑھے گی، آئی سی اے سی

کراچی: کپاس کی پیداوار میں دو سرفہرست ممالک چین اور امریکا میں کپاس کی کاشت کے رحجان میں کمی کے باعث مالی سال2013-14 کے دوران بین الاقوامی سطح پر کپاس کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔ یہ بات امریکا کی انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی(آئی سی اے سی) کی جانب سے حال ہی میں جاری ہونے والی تازہ ترین رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال2013-14 کے دوران دنیا بھر میں 29.80ملین ہیکٹر رقبے پر کپاس کاشت کی جائے گی جبکہ پیداوار کا اندازہ 25 ملین ٹن لگایا گیا ہے جو 2012-13 کی نسبت 5فیصد کم اور2011-12 کی نسبت9.75 فیصد کم ہے، چین میں2013-14 کے دوران 4.60 ملین ہیکٹر رقبے پر کپاس کاشت کی گئی ہے جس سے پیداوار کا تخمینہ 6.70ملین ٹن لگایاگیا ہے، یہ حیران کن طور پر 10سال کے دوران سب سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2013-14 کے دوران امریکا میں3.40 ملین ہیکٹر رقبے پر کپاس کاشت کی جائے گی جو امریکامیں 10 سال قبل کاشت ہونے کپاس سے بھی ریکارڈ 30فیصد کم ہے جبکہ پیداوار کا اندازہ صرف3ملین ٹن لگایا گیا ہے جبکہ 2003-04 میں امریکا میں 4ملین ٹن کپاس پیدا ہوئی تھی۔ آئی سی اے سی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں 2013-14 کے دوران کپاس کازیرکاشت رقبہ 11.90 ملین ہیکٹررہے گاجو 2003-04 سے ریکارڈ 51فیصد زائد ہے جبکہ کپاس کی پیداوار کا اندازہ 6.20 ملین ٹن لگایا گیا ہے جو گزشتہ 10سال کے مقابلے کے مقابلے میں 100 فیصد زائد ہے۔

تبصرے بند ہیں.