کویت ( نمائندہ خصوصی) کویت میں وزراء کونسل نے جمعرات کے روز اپنے اجلاس میں انتہائی اہم فیصلے کئے،مقامی میڈیا کے مطابق روزمرہ زندگی معمول پر لانے کیلئے تیسرے مرحلہ کا اغاز منگل 28 جولائی سے ہو گا، محدود پیمانہ پر ٹیکسی سروس بحال کر دی جائے گی ،ایک وقت میں صرف ایک مسافر کو بٹھانے کی اجازت ہو گی،ہوٹل اور ریستوران کھول دئیے جائیں گے، کرفیو کا دورانیہ کم کر کے رات 9 بجے سے صبح 3 بجے تک ہو گا، دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی، سب سے اہم خبر یہ ہے کہ کویت کے علاقہ فروانیہ کا لاک ڈاؤن اتوار 26 جولائی سے ختم کر دیا جائے گا۔کرونا کے حوالہ سے اطلاعات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 687 کا اضافہ ہوا، کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 61,872 ہو گئی، 727 کرونا متاٹرین صحتیاب یو کر گھروں کو لوٹ گئے، کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 52,247 ہو گئی، 4 کرونا متاثرین موت کے منہ میں چلے گئے، کرونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 421 ہو گئی، مملکت میں کرونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 9,204 ہوگئی جن میں سے 124 کی حالت نازک بیان کی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.