کوپا امریکا فٹبال :چلی نے ایکواڈور کو دو صفر سے مات دے دی

چلی میں ہونے والے میچ میں میزبان ٹیم نے حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا ، میزبان ٹیم 99 سال میں ایک بھی ٹورنامنٹ نہیں جیت سکی

چلی ( ) چلی میں کھیلے گئے کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم نے حریف ایکواڈور کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا ۔ کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان چلی اور ایکواڈور کی ٹیمیں جیت کا عزم لئے میدان میں اتریں ، فاتح ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد آرٹرو ویڈال اور ایڈوارڈو ورگس کے گولز کی بدولت دو صفر سے کامیابی حاصل کر لی ۔ چلی کی ٹیم 99 سالہ تاریخ میں ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ایک مرتبہ بھی اپنے نام کرنے میں ناکام رہی ہے لیکن ایونٹ کے افتتاحی میچ میں جیت کے بعد انہوں نے مخالف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.