حکومت نے ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا: اسحاق ڈار

وزير خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا اور معاشی ترقی کا رخ متعين کر ديا۔ معاشی اصلاحات کے باعث عالمی ادارے پاکستان پر اعتماد کر رہے ہيں۔

اسلام آباد: () اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم ليگ ن کی حکومت نے اپنے منشور ميں دی گئی معاشی حکمت عملی پر عملدرآمد تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کمزور معیشت کو اپنے قدموں پر کھڑا ہونے کے اقدامات کئے۔ عالمی اداروں نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کرنا شروع کر دی ہے۔ ورلڈ بینک نے بھی پاکستان پر اعتماد کرتے ہوئے گرانٹس جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں نے معیشت کو بہت نقصان پہنچایا نجکاری کا عمل متاثر ہوا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے تمام اداروں ميں اصلاحات کيں۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب تک پہنچ گئے ہيں۔ –

تبصرے بند ہیں.