لاہور( شوبزڈیسک)نامور اداکارعدنان صدیقی نے کہا ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر پراجیکٹ میں مختلف کردارمیں نظر آئوں اور میرے کردار میں یکسانیت نہ ہو ،میرے خیال میں ہیرو شپ کی بجائے ولن کے کردار سے زیادہ مقبولیت ملتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں عدنان صدیقی نے کہا کہ میں اپنے اوپر مخصوص کرداروں کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتا اسی لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ جب کوئی ڈرامہ کروں تو میرا کردار پہلے نبھائے گئے کردار سے مختلف ہو ۔ خدا کا شکر ہے کہ میں نے ہیرو سے لے کر باپ تک کا کردارنبھایا ہے ،مثبت کرداروں کے ساتھ منفی کردارکو بھی بھرپو پذیرائی ملی ہے اور یہی میری کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہیر و شپ کا قائل نہیں ہوں بلکہ کسی بھی اداکار کو اس سے نکل کر ولن کے کردار کی طرف آنا چاہیے کیونکہ میرے خیال میں ہیرو شپ سے زیادہ آپ کو ولن کے کردار سے مقبولیت ملتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.