کورونا کی چھٹی لہر مزید 2 جانیں لے گئی، 675 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کورونا کی چھٹی لہر مزید دو جانیں لے گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران 675 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 632 کورونا ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے مزید 675 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح چار اعشاریہ چھ ایک فیصد تک پہنچ گئی، 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 2 اموات ہوئی ہیں جبکہ کورونا سے متاثر 153 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ کورونا سے ہلاکتیں مسلسل جاری ہے، گذشتہ روز بھی مہلک وائرس 2 افراد کی موت کا سبب بنا تھا، حکومت کو اس حوالے سے سنجیدہ اور فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.