کورونا وائرس کیسز میں کمی ، چین میں معمولات زندگی بحال

بیجنگ (نیٹ نیوز )کورونا وائرس کا مرکز سمجھے جانے والے ملک چین میں نئے کیسز آنے میں کمی کے بعد جہاں گزشتہ ماہ ہی شہروں میں جزوی طور پر معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی تھی، اب وہاں کے سیاحتی مقامات پر لوگوں کا رش دیکھا جا رہا ہے۔چین میں گزشتہ ماہ مارچ کے آغاز سے ہی کورونا وائرس کے نئے کیسز آنا کم ہوگئے تھے جب کہ وہاں پر کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے بنائے گئے عارضی ہسپتال بھی بند کردیے گئے تھے۔چین میں مجموعی طور پر 82 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 78 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 3200 افراد ہلاک بھی ہوئیں اور اس وقت تک تقریبا 3 ہزار کے قریب کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کے بعد چین میں گزشتہ ماہ مارچ میں ہی جزوی طور پر معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے تھے اور بند کیے گئے سینما ہالز، تفریحی مقامات اور دیگر سیاحتی و عوامی مقامات کو بھی کھولنے کا آغاز کردیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.