لندن (نیٹ نیوز)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو بدستور کورونا وائرس کی علامتوں کا سامنا ہے اور وائرس کی تشخیص کے 10 روز بعد اب وہ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں تاہم ڈاو¿ننگ اسٹریٹ (دفتر وزیراعظم) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت کی سربراہی انہی کے پاس ہے۔برطانوی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ ’وزیراعظم اب بھی ہسپتال میں موجود ہی اور رات بھی انہوں نے ہسپتال میں گزاری‘۔خیال رہے کہ بورس جانسن میں گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت ا?یا تھا جس کے بعد انہیں ڈاو¿ننگ اسٹریٹ میں ا?ئیسولیٹ کردیا گیا تھا تاہم بخار بدستور تیز رہنے پر ڈاکٹروں نے ان کے کچھ اور ٹیسٹس کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر انہیں اتوار کی رات ہسپتال لے جایا گیا۔غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق ڈاو¿ننگ اسٹریٹ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’اپنے معالج کی ہدایت پر وزیراعظم آج رات مزید ٹیسٹ کروانے کے لیے ہسپتال میں داخل ہوگئے‘۔
تبصرے بند ہیں.