ابوظہبی (نیٹ نیوز )اقوام متحدہ (یو این) کے ذیلی ادارے اکانامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹرن ایشیا (ای ایس سی ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسی وبا پھیلنے سے عرب خطے میں غربت میں اضافہ ہوگا جب کہ وہاں لاک ڈاو¿ن کے دوران خواتین پر تشدد میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے ، گلف نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ میں عرب ممالک میں لاک ڈاو¿ن کے دوران خواتین پر گھریلو تشدد میں اضافے پر سنگین خدشات کا اظہار کیا گیا۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے مطابق لاک ڈاو¿ن کے دوران معاشی عدم استحکام، غذائی کمی جیسے مسائل اور وبا کے مزید پھیلنے جیسے خوف کے باعث عرب ممالک میں خواتین پر گھریلو تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔عالمی ادارے کے مطابق لاک ڈاو¿ن کے دوران گھریلو تشدد کا شکار بننے والی خواتین کو امداد حاصل کرنے میں بھی مشکلات درپیش ہیں جب کہ وہ وبا کے دنوں میں اپنے ہی گھروں میں محفوظ نہیں۔گلف نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے عرب خطے میں گھریلو تشدد پر تشویش کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ کچھ دن قبل ہی اردن کی ایک خاتون کی جانب سے گھریلو تشدد کا نشانہ بنائےجانے کی ویڈیو عرب ممالک میں وائرل ہوئی تھی۔ویڈیو میں 36 سالہ ایمان الخطیب نے حکومت اور خواتین کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیموں سے مدد مانگتے ہوئے اپیل کی تھی کہ انہیں اور ان کے جواں سالہ بیٹے کو اہل خانہ کے تشدد سے نجات دلائی جائے۔رپورٹ کے مطابق اردن کی خاتون نے اپنے بھائی اور والدہ سمیت دیگر افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور بعد ازاں خواتین کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیموں نے ایمان الخطیب کو بیٹے سمیت گھر سے باحفاظت نکالا۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے بیان کے بعد 2 قبل ہی اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے بھی ایک ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس کے لاک ڈاو¿ن کے دوران خواتین و بچوں پر گھریلو تشدد بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور انہوں نے دنیا بھر کے افراد کو وبا کے وقت میں امن اور محبت سے رہنے کی اپیل کی تھی۔جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے ویڈیو میں دنیا کے تمام ممالک کی حکومتوں کو بھی یہ اپیل کی تھی کہ وہ گھریلو تشدد کو روکنے کے لیے مناسب حکمت عملی بنائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ خواتین اور جواں سالہ افراد گھروں میں محفوظ رہیں۔عرب ممالک میں لاک ڈاو¿ن کے دوران گھریلو تشدد میں اضافے کی رپورٹس آنے سے قبل یورپ سے بھی ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ وہاں بھی لاک ڈاو¿ن کے دوران گھریلو تشدد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔اٹلی سے لے کر اسپین اور برطانیہ سے لے فرانس و جرمنی جیسے ممالک میں بھی لاک ڈاو¿ن کے دوران خواتین پر گھریلو تشدد میں 40 سے 70 فیصد اضافے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں، علاوہ ازیں امریکی ممالک اور وسطی ایشیائی ممالک، بھارت، چین اور مشرقی ایشیائی ممالک سے بھی لاک ڈاو¿ن کے دوران گھریلو مسائل اور تشدد میں اضافے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.