کورونا ، مساجد کے بعد گرجا گھر بھی بند ، آن لائن گڈ فرائیڈے منایا گیا

Pope Francis kneels during a Mass for the Passion of Christ, at St. Peter's Basilica, at the Vatican, Friday, April 10, 2020. The new coronavirus causes mild or moderate symptoms for most people, but for some, especially older adults and people with existing health problems, it can cause more severe illness or death. (AP Photo/Andrew Medichini, Pool)

لاہور (نیوز رپورٹر)دنیا بھر میں عالمگیر وبا کورونا کے پھیلاو¿ کے پیش نظرلاک ڈاون کی وجہ سے اس بار گڈ فرائیڈے کی تقریبات بھی مختلف انداز میں ہورہی ہیں، دنیا بھر میں اس بار ایسٹر کا تہوار نئے طریقے سے منایا گیا ، لاک ڈاون کی وجہ سے گرجا گھر خالی ہیں جب کہ کئی گرجا گھروں نے آن لائن سروس کے ذریعے لوگوں کو گڈ فرائیڈے کی تقریب میں شریک ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔دوسری جانب 1964 سے روم کے کلوزیم میں ہونے والی گڈفرائیڈے کی تقریب اس بار لاک ڈاون کی وجہ سے خالی سینٹ پیٹرز اسکوائرپر منعقد کی گئی جس میں اٹلی کےکورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر پاڈوواکے 5 قیدیوں اور ویٹی کن کے 5 ڈاکٹروں اور نرسوں نے شرکت کی، تقریب میں طبی عملے کی موجودگی کا مقصد کورونا کےخلاف لڑنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ پوپ کاخالی سینٹ پیٹرز اسکوائرپر ہونے والاخطاب کیتھولک عیسائیوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے دیکھا، پوپ کا کہنا تھا کہ کورونا متاثرین کی دیکھ بھال کےدوران مرنے والےطبی عملے نےمحاذ پر موجود فوجیوں کی طرح بے لوث اپنی جانیں قربان کردیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں عالمی کانفرنسز اور کھیلوں کے بڑے بڑے میلے بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 16 لاکھ سے زائد ہے۔

تبصرے بند ہیں.