”کورونالی بحران “ ، امریکہ میں ہر پانچواں بچہ خوراک کی کمی شکار

واشنگٹن (فارن ڈیسک)عالمگیر وبا کورونا کے بعد امریکا میں ہر پانچواں بچہ خوراک کی کمی کا شکار ہو گیا ہے، برووکنگ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے کرائی گئی تحقیق کے مطابق 17 اعشاریہ 4 فیصد ماو¿ں کا کہنا ہے کہ وہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اپنے 12 سال سے چھوٹی عمر کے بچوں کو مناسب خوراک نہیں دے پا رہیں اور یہ اعداد و شمار 2008 کے مالی بحران سے بھی زیادہ بد تر ہیں۔محتاط اندازوں کے مطابق کورونا لاک ڈاو¿ن کے بعد 3 کروڑ امریکی محنت کش بے روز گار بھی ہو چکے ہیں، امریکا میں بے روزگاری سے متعلق رپورٹ جمعہ کو جاری کی جائے گی، توقع ہے کہ رپورٹ میں بے روز گاری کی شرح میں 20 فیصد اضافہ بتایا جائے گا۔خیال رہے کہ اس وقت کورونا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہی ہیں جہاں اب تک 74 ہزار 807 افراد ہلاک اور 12 لاکھ 63 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.