کوئی غلط فہمی میں نہ رہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم

حسن ابدال: 

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور 2018 میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی۔

ہزارہ موٹروے سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہزارہ کے لیے بہت اہم ہے، موٹروے منصوبہ علاقے کی تقدیر بدل دے گا، منصوبے پر 33 ارب روپے خرچ کیے گئے، اس منصوبے کے بارے میں سنا بھی نہیں تھا لیکن نوازشریف نے کہا یہ منصوبہ بنے گا، نواز شریف نے صرف وعدے نہیں کام کرکے دکھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران بتائیں کہ وسائل کہاں خرچ ہوئے، 9 سال کے مشرف اور آصف زرداری کے دور حکومت کا کوئی ایک بھی منصوبہ دکھادیں۔

تبصرے بند ہیں.