کلبھوشن کا والدہ کے سامنے بھارتی جاسوس ہونے کا اعتراف

نئی دہلی: 

بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن نے اپنی والدہ اور اہلیہ کے سامنے اپنے جاسوس ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ وہ پاکستان میں بھارت کےلیے جاسوسی اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن نے دفتر خارجہ میں اپنی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں بھارت کےلیے کئی دہشت گرد کارروائیوں اور جاسوسی میں ملوث رہا ہے۔

خبر کے مطابق 22 ماہ سے پاکستان میں گرفتار بھارتی دہشت گرد جاسوس کلبھوشن یادیو کا اپنی ماں اور اہلیہ سے ملاقات کے دوران ردعمل غیرمتوقع تھا۔ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کے اعتراف پر اس کی والدہ نے پوچھا ’تم ایسا کیوں کہہ رہے ہو؟ تم تو ایران میں کاروبار کرتے تھے، تم کواغواکیا گیا تھا، تمہیں ان لوگوں کو سچ بتانا چاہیے۔‘

تبصرے بند ہیں.