سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ایک پاکستانی مداح دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پلے کارڈ اٹھائے کھڑی ہے جس پر درج ہے کہ ‘میں یہاں صرف کوہلی کی وجہ سے آئی ہوں’۔
کوہلی کی اس پاکستانی مداح کے حوالے سے جہاں دیگر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کررہے ہیں وہیں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے طلبا ونگ کی سابقہ سیکرٹری اور سماجی کارکن انجیلیکا اریبم نے بھی اس پر ردعمل دیا ہے۔
If an Indian did this for a Pakistani player, it would be targeted as sedition. https://t.co/5LhDgq4QNp
— Angellica Aribam (@AngellicAribam) September 4, 2022
انجیلیکا اریبم نےاس تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر کسی ہندوستانی نے پاکستانی کھلاڑی کے لیے ایسا پلے کارڈ اٹھایا ہوتا تو اس پر بغاوت کا الزام لگاکر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا’۔
تبصرے بند ہیں.