کنگنا نے سلمان کو ’’کٹی بٹی‘‘ کی ناکامی کا ذمے دار ٹھہرادیا

ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کٹی بٹی‘‘کی ناکامی کا ذمے دار سلمان خان کو قراردیدیا ہے ۔

بھارتی میڈیاکے مطابق کنگنا کا کہنا تھا سلمان خان نے ہی میرا نام ’’ کٹی بٹی‘‘ کیلیے تجویزکیاتھا اور انھیں کے کہنے پر میں فلم میں پائل کا کردار نبھانے پر راضی ہوئی تھی ۔ اداکارہ نے بتایا کی خود سلمان خان اپنی ہوم پروڈکشن ’’ہیرو‘‘ کی تیاری کے دوران یہ بات ہدایتکارنکھل ایڈوانی کوبھی بتاچکے ہیں کہ انھوں نے ہی مجھے یہ فلم کرنے کا کہا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.