کمپیوٹرز کی فروخت میں جنوری تامارچ9.6فیصد کمی

سان فرانسسكو:  دنیا میں پرسنل کمپیوٹرز کی فروخت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تحقیقی فرم گارٹنر کے سروے کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی جنوری تا مارچ کے دوران فروخت 9.6 فیصد کمی سے صرف 6کروڑ47لاکھ یونٹس رہ گئی۔

واضح رہے کہ یہ پی سیز کی فروخت میں کمی کی مسلسل چھٹی سہ ماہی ہے، قبل ازیں انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) نے فروخت 11.5فیصد کمی سے 6 کروڑ 6 لاکھ کمپیوٹرز رہنے کی خبر دی تھی۔ تجزیہ کاروں نے متبادل ڈیوائسز، اسٹاک، کمیوڈیٹی اور کرنسی مارکیٹس میں اتارچڑھاؤ کے باعث پہلے ہی جنوری تاجون کی مدت میں پی سی فروخت کم رہنے کا امکان ظاہر کردیاتھا۔

تبصرے بند ہیں.