حصص مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مندی سے 2حدیں گرگئیں

کراچی:  گزشتہ ہفتے کے دوراون پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپرمندی کا رحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 33900 پوائنٹس کی سطح سے کم ہو کر 33700 پوائنٹس کی سطح پربندہوا۔ کاروباری اتار چڑھاؤ کے باعث رونما ہونے والی مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کارو ں کے ایک کھرب سے زائد روپے ڈو ب گئے۔

جس سے سرمائے کا حجم 70 کھرب روپے سے گھٹ کر 69 کھرب روپے کی کم سطح پرآگیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کا آغاز مثبت ہوا اور کاروبار کے دوران انڈیکس 34100 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا، تاہم منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ کے باعث مندی کی بڑی لہرنے مارکیٹ کو گراوٹ کی جانب دھکیل دیا۔ صرف دوکاروباری دنوں میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 401.79 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی تاہم 3 روزہ تیزی میں انڈیکس 201.37 پوائنٹس ہی ریکورکرسکا۔ گزشتہ ہفتے مندی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 33400 پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی دیکھا گیا تھا۔ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران  انڈیکس 33900 اور 33800 پوائنٹس کی 2 بالائی حدیں نیچے گرگیا۔

تبصرے بند ہیں.