بھارتی ریاست گجرات میں پٹیل برادری ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئی، پولیس سے جھڑپیں

حمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں پٹیل برادری اپنے حقوق کے لئے ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئی اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی جب کہ درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں حالات اس وقت کشید ہوئے جب سردار پٹیل گروپ کے سربراہ لال جی پٹیل نے پولیس کی جانب سے اپنی برادری کے لئے سرکاری نوکریوں اور تعلیمی اداروں میں کوٹہ نہ ملنے اور ہاردک پٹیل سمیت برادری کے دیگر افراد کی رہائی کے لئے ’جیل بھرو مہم‘ کا اعلان کیا۔ جیل بھرو مہم کے اعلان کے بعد گجرات کے مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں پٹیل برادری کے افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کردیئے، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی جارچ اور آنسو گیس شیل فائر کئے جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی جب کہ درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.