اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)کلبھوشن یادیو کی سزا کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد ، حکومت فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔)
بدھ کو حکومت نے فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔وزارت قانون وانصاف نے درخواست دائر کی۔ درخوارست میں استدعا کی گئی کہ قومی مفاد میں عدالت کلبھوشن یادیو کی جانب سے قانونی نمائندہ مقرر کرے۔ درخواست میں کہاگیاکہ عدالت حکم دے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔
تبصرے بند ہیں.