کسٹمز نے1کروڑ40لاکھ روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی

کراچی: محکمہ کسٹمز پیکس کلکٹریٹ نے عدالتی حکم نامے کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو بھاری مالیت کا نقصان پہچانے والے کپڑے کے ایک بڑے درآمدکنندہ سراغ لگالیا ہے۔کہ پیکس کلکٹریٹ کی جانب سے ملک میں درآمد ہونے والے فیبرک کنسائنمنٹس ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تو معلوم ہوا کہ فیکٹ انٹرنیشنل نامی درآمدکنندہ کمپنی مختلف درآمدکنندگان کے فیبرک کنسائمنٹس کی اپنے نام پر ہی کلیئرنس حاصل کرکے کسٹم ریونیو کو متاثر کر رہی ہے۔ ڈیٹا انویسٹی گیشن کے دوران انکشاف ہواکہ مذکورہ درآمدکنندہ کمپنی نے بیشترکنسائنمنٹس کے امپورٹ جنرل مینیفسٹ (آئی جی ایم) میں ظاہر ہونے والے درآمدکنندہ کانام جعلسازی کے ذریعے تبدیل کرانے کے بعد مارچ 2012 تااپریل2013کے دوران درآمدی فیبرکس کے کنسائنمنٹس فیکٹ انٹرنیشنل کے نام سے کلیئرکراتے ہوئے ریونیو کی مد میں قومی خزانے کو1 کروڑ 40لاکھ روپے سے زائدمالیت کا نقصان پہنچایا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے یکم جنوری 2013کودرآمدکنندہ کمپنی فیکٹ انٹرنیشنل کی جانب سے دائرپیٹیشن پرکسٹمزویلیوایشن ڈپارٹمنٹ کی ویلیو ایشن رولنگ نمبر 417، 449، 483 کومعطل کرتے ہوئے محکمہ کسٹمز کو ہدایت کی کہ وہ پٹیشنرکی ظاہرکردہ ویلیوپرکنسائنمنٹس کی کلیئرنس کرے اور اسی عدالتی فیصلے کے تحت مذکورہ درآمدکنندہ نے جنوری تا اپریل 2013 کے دوران فیبرکس کے 43 کنسائنمنٹس 0.20 سینٹ فی کلوگرام تا 0.38 سینٹ فی کلوگرام کے حساب سے 22ہزار تا 52 ہزارروپے فی کنٹینر کسٹم ڈیوٹی ادا کرتے ہوئے کلیئرنس حاصل کی جبکہ کسٹمزایکٹ کی شق 81 کے تحت باقی ماندہ2کروڑ20لاکھ مالیت کی ڈیوٹی کے پوسٹ ڈیٹڈ چیکس محکمہ کسٹمزمیں سیکیورٹی کے طور پر جمع کرائے۔

تبصرے بند ہیں.