Latest National, International, Sports & Business News

کرکٹ کی بہتری کیلئے گراس روٹ لیول سے اصلاحات کی ضرورت ہے: عمران خان

ورلڈکپ کے فاتح کپتان عمران خان نے پاکستانی کرکٹ کی بہتری کے لئے گراس روٹ لیول سے اصلاحات کی تجویز دے دیں۔

اسلام آباد:پاکستان کے لیجنڈ کپتان عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستانی کرکٹ تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ مکمل تباہ ہو چکا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں خرابیوں کی نشاندہی سابق پی سی بی اور آئی سی سی چئیرمین احسان مانی بھی کر چکے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ کپتان نے کرکٹ کی بہتری کے لئے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ تباہ حال کرکٹ کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے گراس روٹ لیول سے اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.