بیڈ منٹن عالمی ادارے نے سابق عالمی نمبر ایک لی چونگ وی پر ڈوپنگ کی سزا کم کرکے یکم مئی سے کھیل دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دیدی۔
کوالالمپور:بیڈمنٹن کے عالمی ادارے نے غیر ممنوعہ ادویات کے استعمال میں پابندی کا سامنا کرنے والے ملائیشیاء کے سابق عالمی نمبر ایک لی چونگ وی کی سزا کم کرکے انھیں یکم مئی سے کھیل دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن نے کہا ہے کہ انسداد ڈوپنگ پینل اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ لی نے حادثاتی طور پر خوراک میں ممنوعہ ڈرگ کا استعمال کیا۔ پینل کا کہنا ہے کہ لی کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے تاہم وہ اس نتیجہ پر پہنچا ہے یہ جان بوجھ کر ڈوپنگ کا کیس نہیں ہے۔
تبصرے بند ہیں.