کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کی ٹرافی دبئی پہنچ گئی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کی ٹرافی کا سفر جاری ہے۔ تین جولائی سے یو اے ای سے روانہ ہونیوالی ٹرافی ایک بار پھر وہیں پہنچ گئی۔

دبئی: () میگا ایونٹ کی ٹرافی جب آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی پہنچی تو یو اے ای ٹیم کے کوچ اور ورلڈ کپ 1992ء کی چیمپئن ٹیم کے کھلاڑی وقار یونس سمیت دیگر ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں نے اس کا استقبال کیا۔ یو اے ای کی ٹیم 1996ء کے بعد پہلی بار آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہے۔ اس موقع پر ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی رونمائی کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ دس اکتوبر کو ٹرافی دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں رکھی جائے گی جہاں پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ون ڈے شیڈول ہے۔ ٹرافی کی اگلی منزل ویسٹ انڈیز ہو گی۔ –

تبصرے بند ہیں.