کرکٹ قبضہ پر حکومت کا ساتھ ملتا تو حوصلہ مزید بڑھ جاتا: ذکا اشرف

اکستان کرکٹ بورٖڈ کے چیرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ “کرکٹ قبضہ” پر حکومت کا ساتھ ملتا تو حوصلہ مزید بڑھ جاتا جبکہ کوچ کمیٹی کا اجلاس 9 فروری کو ہو گا۔

لاہور: () میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ بگ تھری کے معاملے پر تمام بورڈز سے بات چیت کر کے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے بورڈز پاکستان کے ساتھ ہیں۔ چیرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی کے اہم اجلاس سے پہلے وزیراعظم سے رہنمائی لینا چاہتا ہیں۔ ذکاء اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے پاکستان سپر لیگ کو دوبارہ کرایا جائے گا۔ ذکاء اشرف کا مزید کہنا تھا کہ تمام کرکٹ اکیڈمیز کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ اسکول کرکٹ کے فروغ کیلئے سنیئر کھلاڑیوں کی خدمات بھی لیں جائیں گی۔ چیرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ ویمن کرکٹ کو بہتر بنانے کے لیے نئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ پی سی بی چیرمین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کوچ کمیٹی کا اجلاس 9 فروری کو ہو گا ۔

تبصرے بند ہیں.