آکلینڈ ٹیسٹ میں انڈین بولرز کی پٹائی، نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط

بھارت کے لیے “گھر کے شیر باہر ڈھیر” کی مثال ایک بار پھر سچ ثابت ہونے لگی۔ آکلینڈ ٹیسٹ میں کیوی بیٹسمین ولیم سن اور برینڈن میکلم نے بولرز کی درگت بناتے ہوئے ناٹ آؤٹ سنچریاں داغ ڈالیں۔ پہلے روز نیوزی لینڈ نے چار وکٹ پر تین سو انتیس رنز بنا لیے۔

آکلینڈ:() سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میں مہمان بھارت نے ٹاس جیت کر کیویز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلی تین وکٹیں صرف تیس رنز پر گر جانے کے باوجود میزبان بلے بازوں نے یہ دعوت خوب اُڑائی پھر کیوی بیٹسمین ولیم سن اور کپتان برینڈن میکلم کی جوڑی کو کوئی توڑ نہ کر سکا۔ دونوں نے بھارتی بولرز کی خوب درگت بنائی اور اپنی شاندار سنچریاں اسکور کیں جس سے پہلے روز ٹوٹل چار وکٹ پر تین سو انتیس تک پہنچ گیا۔ ظہیر خان اور ایشانت شرما نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ولیم سن 113 اور برینڈن میکلم 143 رنز کے ساتھ دوسرے دن کا کھیل شروع کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.