کراچی(سپو ر ٹس ڈیسک) میچ فکسنگ کے جرم میں سزا پانے والے ٹیسٹ کرکٹر شرجیل خان نے کہا ہے کہ یہ تاثر دینا صحیح نہیں کہ تین سال کرکٹ سے دور رہنے کے باعث میرا نیچر آف گیم تبدیل ہوگیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں شرجیل خان کا کہنا تھا کہ پچھلے 6 ماہ کے دوران مجھ سمیت تمام ہی کرکٹرز نے کرکٹ نہیں کھیلی، سب کی نظریں اب ٹی ٹوئنٹی کپ پر ہیں، ٹی ٹوئنٹی کپ تمام کرکٹرکے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے،تمام تر توجہ اس ایونٹ پر مرکوز ہے، کوشش کروں گا جس سے میں پہچانا جاتا ہوں اسی طرح کا کھیل پیش کروں، پی ایس ایل میں کھیلنے سے میرا اعتماد بحال ہوا، کوشش کروں گا کہ اب اپنی ٹیم کو میچز جتوں، 3 سال کرکٹ سے دور رہنے پر مایوس ضرور ہوں، مگر یہ تاثر دینا صحیح نہیں کہ اس پورے عرصے میں میرا گیم تبدیل ہوگیا ہے۔اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں ڈھائی سال کی سزا پانے والے شرجیل خان کا کہنا ہے کہ میری فٹنس میں پہلے سے بہتری آئی ہے، حال ہی میں یویو ٹیسٹ دیا جس میں 17 پوائٹس حاصل کیے جو فٹنس میں بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے، سری لنکا پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ میں میرا نام شامل ہے، کوئی ٹیم میرا چنا کرتی ہے تو وہاں بھی اپنے پرستاروں کو مایوس نہیں کروں گا۔ سندھ کے ہیڈکوچ باسط علی کے ساتھ ماضی میں بھی کام کرچکا ہوں، 2016 میں پاکستان اے ٹیم نے دورہ انگلیںڈ کیا تھا جس کے کوچ باسط علی تھے
تبصرے بند ہیں.