اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کرونا کے 14مریض چل بسے ، 615نئے کیسز سامنے آگئے ۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 615 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مریض کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں ایکیٹو کیسز کی تعداد 8782 رہ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 305080 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 320463 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 6601 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 140756 پنجاب 1,010,14,خیبرپختونخوا میں 38,427 ہے۔ این سی او سی کے کمطابق اسلام آباد میں 17,526, بلوچستان 15,577, گلگت بلتستان 3,965 اور آزاد کشمیر 3,198 ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 28,916 ٹیسٹ کئے گئے۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں 81 کورونا سے متاثرہ مریض ویننٹیلیٹر پہ موجود ہیں۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کیلئے 1884 وینٹیلیٹرز مختص کئے گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت 853 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 735 ہسپتال کورونا کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.