کرن جوہر اور عامر خان مل کر فلم بنائیں گے

ممبئی: کرن جوہر کی عامر خان کے ساتھ مووی بنانے کی خواہش پوری ہونے کو ہے کیونکہ یہ خبر گرم ہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ نے ہدایتکار کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ عامر خان کم لیکن معیاری کام پر یقین رکھتے ہیں۔ سال بھر میں ایک یا دو فلموں میں آکر سمجھتے ہیں کہ بس انھوں نے بہت کام کرلیا۔ دوسری طرف کرن جوہر اپنے کئی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں وہ اب تک سبھی خان کے ساتھ تو کام کرچکے ہیں لیکن آرزو ہے کہ عامر خان کو بھی اپنی مووی میں کاسٹ کریں۔خبر تو یہ ہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ نے بھی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ کرن جوہر کی کسی مووی کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔ عامر خان کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی اب کرن جوہر ایسی اچھوتی کہانی کی تلاش میں ہے جس میں عامر خان انگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ بیٹھیں۔

تبصرے بند ہیں.