اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اس ماہ 20 دنوں میں درآمدات دو اعشاریہ چھ ارب ڈالر ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ رواں ماہ درآمدات پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔ کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گذشتہ برس حد سے باہر درآمدات اب کنٹرول میں آ چکی ہیں۔ کوشش کریں گے درآمدات موجودہ سطح پر برقرار رہیں۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں بجلی کے نرخ سے متعلق سمری زیر غور آئے گی۔
تبصرے بند ہیں.