کرشمہ نے کرینہ کپورکے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

ممبئی: 

بالی ووڈ اداکارہ کرشہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بہن کرینہ کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورسٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپورسے جب اپنی ہی بہن اور اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ کرینہ کے ساتھ یقینی طور پرکام کرنے کی خواہشمند ہیں اگر فلم کا اسکرپٹ اچھا ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرآپ اچھے فنکار ہیں تو ہمیشہ آپ کو اچھے کردار ملیں گے، پہلے خواتین کے کرداروں کو مد نظررکھ کر بھی فلمیں بنائی جاتی تھیں، میں نے “بیوی نمبر1″ ، “فضا” اور”زبیدہ” جیسی فلموں میں کام کیا۔

تبصرے بند ہیں.