اسرائیل نے غزہ پر جاری کارروائی 12 گھنٹوں کے لیے روک دی

اس ضمن میں اسرائیلی وزیرِ اعظم یاہونے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کو مطلع کیا ہے کہ ان کا ملک ہفتے کی صبح سات بجے سے عارضی جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔

تل ابیب (ویب ڈیسک) امریکی میڈیا کے مطابق جان کیری ، حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں گزشتہ تین روز سے خطے کے دورے پر ہیں۔ جب صحافیوں نے جان کیری کے وفد میں شامل ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار سے سنجیدہ پیش رفت کی وضاحت چاہی تو انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نے سیکریٹری کیری کو عارضی جنگ بندی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ لیکن تاحال اسرائیلی حکومت نے جنگ بندی سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ اور دیگر علاقائی رہنما کوشش کر رہے ہیں کہ مسلمانوں کے مذہبی تہوار عید الفطر کے موقع پر اسرائیل اورحماس کے درمیان سات روز کی جنگ بندی ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مختصر جنگ بندی کے نتیجے میں لوگوں کو مل بیٹھنے اور ایک مستقل اور دیرپا جنگ بندی کے لیے بات چیت کرنے کا موقع میسر آسکتا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.