کراچی: یکے بعد دیگرے تین دھماکے، دو ملزموں سمیت تین افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے جس میں دو ملزموں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے دو زخمی ملزموں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔ سہراب گوٹھ میں کریکر حملہ پولیس موبائل پر ہوا اور ایک اہلکار زخمی ہوا۔

کراچی:() کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب پولیس موبائل پر کریکر حملہ کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق اہلکار معمولی زخمی ہوا۔ فیڈرل بی ایریا میں ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا جس میں گاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں زخٕمیوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ دھماکے کے مقام پر پولیس موبائل کھڑی تھی۔ ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں ہائی روف گاڑی نمبرسی ٹی 97607 میں دھماکہ ہوا۔ شبہ ہے کہ گاڑی میں سوار دو افراد پولیس موبائل پر کریکر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے ہائی روف گاڑی کو چیک کرایا گیا ہے۔ پیر آباد تھانے کے علاقے شہدا قبرستان میں دھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب قبرستان کے قریب سے ایک وکیل گذر رہے تھے۔ ایس ایس پی ویسٹ کراچی پیر آباد میں دھماکہ اس وقت ہوا جب قبرستان کے قریب سے وکیل گذر رہے تھے۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکہ گاڑی میں ہوا یا باہر زخمیوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ دونوں زخمیوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ سہراب گوٹھ میں کریکر حملہ پولیس موبائل پر ہوا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس موقع پر پہنچ رہی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.