کراچی: ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاج، اہلسنت و الجماعت نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالے گی

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف اہلسنت والجماعت آج ایرانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج اور دھرنا دے گی۔ پولیس نے کنٹینر لگا کر راستے بند کر دیئے۔

کراچی:( اہلسنت والجماعت نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آج نماز جمعہ کے بعد احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ ناگن چورنگی سے ایرانی قونصلیٹ تک ریلی نکالی جائے گی جس کے بعد دھرنا دیا جائے گا۔ انتظامیہ نے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے ضلع جنوبی میں دفعہ 144 کے تحت مظاہروں پر پابندی لگا دی۔ کلفٹن میں دو تلوار چورنگی سے پارک ٹاور تک سڑک کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا۔ ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ جانے والی شاہراہ پر بھی کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں۔ سڑکیں بند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.