حکومت سندھ نے 3 خواجہ سرائوں کو سرکاری نوکری دیدی

خواجہ سراؤں کی جدوجہد کے سامنے سندھ حکومت کو گھنٹے ٹیکنے پڑے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر میں تین خواجہ سراؤں کو نوکری مل گئی۔

کراچی: ( سپریم کورٹ کی جانب سے سرکاری سطح پر خواجہ سراؤں کے لیے 2 فی صد کوٹہ مقرر کیے جانے کے بعد سندھ کے خواجہ سرا اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر لگا لگا کر اپنی جوتیاں چٹکاتے رہے اور شنوائی نہ ہونے پر متعدد بار سراپا احتجاج بھی نظر آئے۔ سندھ کے خواجہ سرائوں کی محنت بالاخر رنگ لائی اور حکومت سندھ نے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں 3 خواجہ سرائوں کو ان کی قابلیت کے بناء پر نوکریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقرریوں کے فیصلے کے بعد خواجہ سرائوں کی خوشی تو قابل دید ہے۔ نوکری حاصل کرنے والے ڈبل ایم اے خواجہ سرا رفی خان کا تو بس نہیں چل رہا کہ خوشی کے اس موقع پر بھی رقص کا شاندار مظاہرہ کر ڈالیں۔ سوشل ویلفئیر ڈپارٹمنٹ میں نوکریاں حاصل کرنے والے تینوں خواجہ سرائوں کا کہنا تھا کہ اگر حکومتی سطح پر ان کی اسی طرح پذیرائی جاری رکھی جائے تو دیگر خواجہ سرا بھی خود کو معاشرے کا کارآمد شہری ثابت کر سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.