کراچی :ہڑتال ، صنعتی سرگرمیاں معطل ہونے سے معیشت کو5 ارب روپے کا ن

صنعتی پیداوار میں 50 فیصد کمی ، اندرون ملک سامان کی ترسیل بند ، پورٹ پر تمام سرگرمیاں معطل رہنے سے مزدوروں کی حاضری بھی کم رہی

کراچی ) شہر قائد میں گزشتہ روز ہڑتال کے باعث تجارتی و کاروباری اور صنعتی و پورٹ سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث ملکی معیشت کو 5 ارب روپے مالیت سے زائد کا نقصان پہنچا ۔ کراچی میں گزشتہ روز احتجاج و ہڑتال کے باعث بیشتر تجارتی و کاروباری مراکز بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی ۔ شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث کراچی سے اندرون ملک سامان کی ترسیل بھی بند رہی اور شہر کی صورتحال کے باعث پورٹ سرگرمیاں بھی متاثر رہی جبکہ صنعتوں میں ملازمین کی حاضری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔ شہر کے ساتوں صنعتی علاقوں میں خام مال کی ترسیل بھی ممکن نہ ہوسکی ۔ جس کے باعث صنعتی پیدوار 50 فیصد تک گھٹ گئی ۔ سائیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید بلوانی کے مطابق شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث دو سے ڈھائی ارب روپے مالیت کا صنعتی پیدواری نقصان ہوا ۔ جبکہ شہر میں ٹرانسپورٹ سمیت تجارتی و کاروباری اور دیگر معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے سے ملکی معیشت کو تقریباً 5 ارب روپے مالیت سے زائد کا نقصان پہنچا ۔ –

تبصرے بند ہیں.