کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی ایک روپے فی کلو مہنگی ہو گئی

کراچی……کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی ایک روپے مہنگی ہوکر 53 روپے کلو ہوگئی ۔کراچی ہول سیل مارکیٹ ذرائع کے مطابق کرشنگ سیزن اپنے اختتام پر ہونے کے باعث چینی کی قیمتیں مستحکم ہورہی ہیں۔شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہول سیل سطح پر چینی ایک روپے اضافے سے 53 روپے کلو ہوگئی ہے جو کہ کچھ روزقبل تک 50 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہی تھی ۔ہو ل سیل سطح پر چینی کی قیمت بڑھنے کےسبب عوام کے لئے بھی چینی ایک روپے اضافے سے 55 روپے کلو ہوگئی ہے ۔ڈیلرز کے مطابق سندھ میں کرشنگ کا سیزن اختتام ہونے اور سپلائی میں کمی کے سبب چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.