چلی :اتاکاما میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، دو افراد ہلاک

مسلسل بارشوں کی وجہ سے چھبیس ہزار گھروں میں بجلی کا نظام متاثر ، پانچ رہائشی عمارتیں بھی تباہی کا شکار

چلی ) چلی کے شمالی علاقے اتاکاما میں بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ، دو افراد ہلاک جبکہ چوبیس لاپتہ ہوگئے ۔ اتاکاما میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے ٹریفک اور بجلی کا نظام متاثر ہوا ، چھبیس ہزار گھروں تک بجلی کی سپلائی معطل ہے ، قدرتی آفت کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے جبکہ پانچ رہائشی عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں ۔ حکام نے اتاکاما میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقام پر منتقل ہو رہے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.